پاکستانتازہ ترین

بھارتی طلبہ کو کسی نے کال نہیں دی، ایک کروڑ عوام نکلیں تو نظام ختم : سلمان اکرم راجا

جیل ہماری منتظر ہے تو ہم جیل کے منتظر ہیں، قوم پرامن طور پر باہر نکلے گی، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی

 

 

لاہور:(عاطف عارف ) پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بھارت میں طلبہ کو کسی نے کال نہیں دی، ایک کروڑ عوام باہر نکلیں تو یہ نظام ختم ہو جائے گا۔
تحریک انصاف لاہور کے صدر میاں اکرم عثمان، اصغر گجر، حافظ ذیشان و دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 5 اگست کو عمران خان کو جیل میں 3 سال مکمل ہوجائیں گے۔ جب اپنے ارد گرد ظلم دیکھتا ہوں تو اس دن کی اہمیت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نظام نے براہ راست غریب آدمی کی صحت پر حملہ کیا ہے۔ پاکستان کا تعلیمی نظام دنیا کے بدترین نظاموں میں سے ایک ہے۔ حکومت کی ملی بھگت سے 40 سے 45 لاکھ ٹن گندم غائب کی گئی ہے۔ یہ جھوٹ ہے کہ پیٹرول کی قیمت بین الاقوامی قیمت بڑھنے سے زیادہ ہوتی ہے۔ پیٹرول ذخیرہ نہ کرنا بیڈگورننس ہے۔

سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کوٹھری میں ڈالاہوا ہے۔ نواز شریف جب جیل میں تھے تو لوگوں سے ملاقاتیں کرتے تھے۔ عمران خان جیل میں اس لیے ہیں کہ وہ عوام کی بات کرتےہیں ۔ انہیں کہا گیا کہ آپ کو بنی گالہ منتقل کردیتے ہیں، لیکن وہ کہتے ہیں کہ جب بھی جیل سے باہر نکلوں گا عوام کی بات کرتا ہوں۔

تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ 5 اگست کو ہم باہر نکلیں گے ۔جیل اگر ہماری منتظر ہیں تو ہم جیل کے منتظر ہیں۔ ہم عمران خان کے بیانیے کے محافظ ہیں۔ ہم پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں۔ سڑکوں پر یہ مقدمہ لڑا جائے گا۔ 5 اگست کو سہیل آفریدی بڑا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو لوگ اپنے گھر سے باہر نکلیں اور آزادی کا نعرہ لگائیں۔ ایک کروڑ عوام اگر باہر نکلیں تو یہ نظام ختم ہو جائے گا۔ یہ قوم پرامن طور پر باہر نکلے گی۔ بھارت میں طلبہ کو کسی نے کال نہیں دی۔ میں 8فروری کے بعد لاہور میں احتجاج میں آیا پولیس نے گاڑی سے نکلتے ہی گرفتار کرلیا۔پولیس کے خلاف میں اکیلا لڑ نہیں سکتا میں کوئی گوریلا نہیں ہوں۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button