پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں
تھرپارکر:گرمی سے 100 مور ہلاک
تھرپارکر :(ویب ڈیسک )تھرپارکر میں موروں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 7 روز میں 100 سے زائد مور ہلاک ہوگئے۔علاقہ مکین کے مطابق ضلع بھر کے دیہی علاقوں میں درجہ حرارت 40 سے تجاوز کر گیا۔
ڈپٹی کنزرویٹر میر اعجاز تالپور کے مطابق تحصیل مٹھی کے دیہاتوں سے موروں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پیر صبح مٹھی کے ایک گاؤں بھیماسر میں ٹیم کو روانہ کیا گیا جو موروں کا علاج کرے گی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کلائمٹ چینج اور پانی کی کمی سے مور بیمار ہوجاتے ہیں اور پھر مر جاتے ہیں۔ گرمی موروں کے دماغ پر اثرانداز ہوتی ہے جن کا علاج کیا جاسکتا ہے۔



