پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

سپریم کورٹ:ٹیپو ٹرکاں والا قتل کیس ،مرکزی مجرم کو عمرقید کا فیصلہ برقرار

لاہور:(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ٹیپو ٹرکاں والا قتل کیس میں مرکزی مجرم خرم اعجاز کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے مجرم پر عائد دہشت گردی کی تمام دفعات بھی ختم کر دیں جبکہ شریک ملزم سید احسن شاہ کی بریت کےخلاف اپیل مسترد کر دی۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے نو صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں قرار دیا گیا کہ احسن شاہ کا نام ایف آئی آر میں شامل نہیں تھا اور شواہد کی روشنی میں اسے شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنا درست اقدام تھا۔ یہ واقعہ دہشت گردی نہیں بلکہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ تھا، اور محض عوامی مقام پر قتل کا وقوع پذیر ہونا اسے دہشت گردی کے زمرے میں نہیں لاتا۔

استغاثہ مقتول عارف امیر عرف ٹیپو ٹرکاں والا کے قتل کا ٹھوس محرک ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ قانون کے مطابق اگر قتل کی وجہ ثابت نہ ہو تو سزائے موت نہیں دی جا سکتی، لہٰذا عمر قید کی سزا برقرار رکھی جاتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button