پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجیعلاقائی خبریںکاروبار

مری میں 10دن سے انٹرنیٹ سروس معطل،بڑی وجہ سامنے آگئی

 

مری:(ویب ڈیسک)ملکۂ کوہسار مری میں گزشتہ 10 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

ڈپٹی کمشنر ظہیر شیرازی کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی حالیہ صورتِ حال کے پیشِ نظر مری میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔

 

ڈی سی کے مطابق سگنل ٹاورز مری کشمیر کے سنگم پر نصب ہیں، کشمیر میں انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے مری، کوٹلی ستیاں بھی متاثر ہیں۔

انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سیاحوں، کاروباری حلقوں، تعلیمی اداروں، دفاتر میں کام کرنے والے بھی مشکلات سے دو چار ہیں۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button