
لاہور:( بیوروچیف)چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے لیے 10نئے ججز کی تقرری کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں سید فرہاد علی شاہ، امجد پرویز، اسد باجوہ، غلام سرور نہنگ، شیریں عمران، عثمان غنی راشد چیمہ، منور دوگل، امیر عجم ملک، خالد ابن عزیز اور اجمل خان کو ایڈیشنل جج مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔
جوڈیشنل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے ایک جج کی مستقلی اور 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پرغور کیا گیا، مجموعی طور پر 10نشستوں کے لیے 24امیدوار وں کے ناموں پر غور کیا گیا ۔



