پاکستانتازہ ترینکاروبار

عوام کو روزانہ مہنگائی کے جھٹکے،پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، مالکان کا پمپ بندکرنے کا اعلان

لاہور:(بیوروچیف)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 22جولائی کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔

اوگرا نے قیمتوں کے یومیہ تعین کا نظام نافذ ہونے کے بعد دوسرے روز پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے کا اضافہ کیا۔

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے پر پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق 22 جولائی کے لیے ہوگا۔

 

پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کا آج رات سے ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا اعلان

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یاد رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button