پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

لاہور ہائیکورٹ:عاشورہ کے جلوسوں، مجالس کے بارے میں اہم فیصلہ

گھروں کے اندر منعقدہ مجالس کیلئے کسی پیشگی اجازت یا لائسنس کی ضرورت نہیں،سڑکوں پر جلوس کیلئے پولیس اور ڈپٹی کمشنر سے باقاعدہ اجازت لینا ضروری: فیصلہ

 

 

لاہور: (بیوروچیف)لاہور ہائیکورٹ نے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس سے متعلق اہم قانونی نکتہ طے کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ گھروں کے اندر منعقد ہونے والی مجالس کے لیے کسی پیشگی اجازت یا لائسنس کی ضرورت نہیں ہوگی۔

جسٹس امجد رفیق نے شہری سید واصی حیدر کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا اور اسے عدالتی نظیر قرار دے دیا۔عدالت نے واضح کیا کہ نجی گھروں میں ہونے والی مجالس کے منتظمین صرف سکیورٹی کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کو اطلاع دینے کے پابند ہوں گے تاہم کسی قسم کی اجازت یا لائسنس لازمی نہیں ہوگا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عوامی سڑکوں پر جلوس نکالنے کے لیے ضلعی پولیس اور ڈپٹی کمشنر سے باقاعدہ اجازت لینا ضروری ہے جبکہ جلوسوں کے لائسنس جاری کرنے کا اختیار صرف ضلعی پولیس کے پاس ہے، ہوم ڈیپارٹمنٹ کو اس معاملے میں مداخلت کا اختیار حاصل نہیں۔

عدالت نے ہدایت کی کہ یوم عاشورہ کے پرامن انعقاد کے لیے پولیس اور ڈپٹی کمشنرز باہمی تعاون سے کام کریں، محرم سے ایک ماہ قبل جلوسوں اور مجالس کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائے تاکہ سکیورٹی اور انتظامات بہتر بنائے جا سکیں۔

عدالت نے مزید قرار دیا کہ انتظامیہ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو بروقت آگاہ کرے اور ریاست مذہبی اجتماعات کی سہولت کاری کو یقینی بنائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button