پاکستانتازہ ترین

مستقبل کی جنگیں نئی حکمت عملیوں کی متقاضی ہیں، روایتی دفاعی سوچ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا: نیول چیف

پاک بحریہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار،ایڈمرل نوید اشرف کا نیوی وارکالج میں خطاب

راولپنڈی (ویب ڈیسک)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ مستقبل کی جنگیں نئی حکمت عملیوں کی متقاضی ہیں، جبکہ روایتی عسکری حکمت عملیوں کو جدید سکیورٹی چیلنجز سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے 55ویں پاکستان نیوی اسٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کیا۔

نیول چیف نے اپنے خطاب میں جدید جنگی ماحول کی بدلتی ہوئی نوعیت اور سمندری سلامتی کو درپیش نئے چیلنجز پر روشنی ڈالی۔

ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ بحرہند میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال علاقائی سکیورٹی ماحول پر مسلسل اثر انداز ہو رہی ہے، اس لیے روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے دفاعی حکمت عملیوں کو نئے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ہر قسم کے روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

نیول چیف نے پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ جدیدیت، مقامی سطح پر دفاعی صلاحیتوں کے فروغ اور تینوں مسلح افواج کے درمیان مشترکہ تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کورس کے شرکا پر زور دیا کہ وہ اپنی اسٹریٹجک بصیرت، پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کو مزید بہتر بنائیں تاکہ مستقبل کے چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

سمندری سلامتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ بحرہند کا خطہ تیزی سے بدلتی جغرافیائی و سیاسی صورتحال اور بڑی طاقتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی مسابقت کے باعث حساس اور اہم خطہ بن چکا ہے، جس کے اثرات علاقائی سلامتی پر مرتب ہو رہے ہیں۔

اختتامی کلمات میں نیول چیف نے 55ویں پاکستان نیوی اسٹاف کورس کے شرکا کو کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی اور انہیں پیشہ ورانہ مہارت، تجزیاتی صلاحیتوں اور جدت پسندی کو آئندہ ذمہ داریوں کا محور بنانے کی تلقین کی

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button