تیسری بار سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان کے نام
فائنل میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف 3-0 سے کامیابی حاصل کی

اسلام آباد:(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دیتے ہوئے تیسری بار کاوا سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
اسلام آباد میں ہونے والے کاوا سینٹرل ایشیئن والی بال چیمپیئن شپ 2026 کا پہلا سیمی فائنل بنگلادیش اور ازبکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں بنگلادیش کی ٹیم نے ازبکستان کو شکست دے کر فائنل کیلیئے کوالیفائی کر لیا تھا۔
دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
کاوا چیمپیئن شپ کا فائنل پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان لیاقت جمنازیم اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
فائنل میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف 3-0 سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے25-20،25-16 اور25-20 سے مقابلہ اپنے نام کیا۔



