پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

پاسپورٹ اجرا  ، گاڑیوں کی فروخت  ٹریفک چالان ادائیگی سے مشروط کرنے کی تجویز

واجب الادا جرمانوں کی بروقت کلیئرنس سے حکومتی آمدن میں اضافہ، محنت اور اخراجات میں کمی ہوگی

لاہور:(بیوروچیف) پاسپورٹ اجرا و تجدید اور گاڑیوں کی خرید و فروخت  کو ٹریفک چالان ادائیگی سے مشروط کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ای چالان کے بعد ڈیجیٹل چالان کی ریکوری کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس سلسلے میں  سی ٹی او لاہور نے ای چالان طرز پر ڈیجیٹل چالان کی ریکوری کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب اور پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ ارسال کردیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل ون ایپ میں زیر التوا ای چالانز کی تفصیلات بمعہ PSID ظاہر ہوتی ہیں، جبکہ ڈیجیٹل چالانز کی تفصیلات موجود نہیں۔ سی ٹی او لاہور نے ون ایپ میں تمام زیر التواء ڈیجیٹل چالانز کی مکمل تفصیلات شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔
مراسلے میں تجویز دی گئی ہے کہ ای چالان کی طرح ڈیجیٹل چالان نادہندگان کو بھی پولیس خدمت مراکز سے سہولیات فراہم نہ کی جائیں۔ ڈیجیٹل چالان نادہندگان کو کمپیوٹرائزڈ نیشنل آئیڈنٹی کارڈ کا اجرا، تجدید، ترمیم یا ڈوپلیکیٹ بھی نہ کیا جائے۔
سی ٹی او لاہور نے پاسپورٹ کے اجرا یا تجدید کو بھی ای چالان اور ڈیجیٹل چالان کی کلیئرنس سے مشروط کرنے کی استدعا کی ہے۔ گاڑی کی ٹرانسفر، سیل اور پرچیز کو بھی ای چالان اور ڈیجیٹل چالان کی کلیئرنس سے مشروط کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مراسلے کے مطابق ڈیجیٹل چالان ہونے کی صورت میں شہری چالان جمع کروانے کے بجائے نیا شناختی کارڈ اور لائسنس بنوا لیتے ہیں۔ زیر التواء ڈیجیٹل چالانز کی وصولی سے انفورسمنٹ میکانزم مضبوط اور عادی وائیلٹرز کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق زیر التواء ڈیجیٹل چالانز کی وصولی سے مجاز عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کے جلد تصفیے میں تیزی آئے گی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ واجب الادا جرمانوں کی بروقت کلیئرنس سے حکومتی آمدن میں اضافہ، محنت اور اخراجات میں کمی ہوگی۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button