انٹر نیشنلتازہ ترینسپورٹس

سرینا ولیم پھردھوم مچانے کیلئے تیار،4سال بعد ٹینس کورٹ میں واپسی کااعلان

واشنگٹن:(ویب ڈیسک)ٹینس کی دُنیا کی معروف خاتون کھلاڑی اور کیریئر میں 23 گرینڈ سلم جیتنے والی 44 سالہ سیرینا ولیمز نے چار برس کے بعد ایک مرتبہ پھر کورٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے اپنا آخری پروفیشنل مقابلہ 3 ستمبر 2022ء کو یو ایس اوپن میں کھیلا تھا، جس کے تیسرے راؤنڈ میں اُن کو شکست ہوگئی تھی۔

سیرینا ولیمز نے آنسوؤں کے ساتھ کورٹ کو الوداع کہا تھا لیکن ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تھا۔

اب وہ سال کے تیسرے گرینڈ سلم ومبلڈن چیمپئن شپ سے قبل انگلینڈ میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں ویمن ڈبلز کے مقابلے میں شرکت کریں گی۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button