پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

جناح اسلامیہ کالج ٹاؤن شپ میں شاندار سپورٹس گالا،دلچسپ مقابلے

رنگارنگ افتتاحی تقریب کے دوران فضا میں غبارے ،کبوتر چھوڑے گئے،مہمان خصوصی سینئر صحافی عرفان سلیم نے طلبہ میں شیلڈز، سرٹیفکیٹس ،نقد انعامات تقسیم کئے

لاہور:(بیوروچیف)جناح اسلامیہ کالج ٹاؤن شپ لاہور کے زیر اہتمام 2روزہ سپورٹس گالا 2025ـ26 شاندار کامیابی کیساتھ اختتام پذیر ہو گیا،سپورٹس گالا میں کالج کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی، کرکٹ مقابلوں میں 20 ٹیموں نے حصہ لیا، دوڑ، ٹگ آف وار، چمچ دوڑ، ہنڈی دوڑ، بوری دوڑ، بیڈمنٹن و دیگر دلچسپ کھیلوں کے مقابلے بھی دیکھنے کو ملے۔

سپورٹس گالا کے آغاز پر رنگارنگ افتتاحی تقریب کے دوران فضا میں غبارے ،کبوتر چھوڑے گئے،مہمان خصوصی سینئر صحافی عرفان سلیم نے بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈز، سرٹیفکیٹس ، نقد انعامات تقسیم کیے ، فائنل جیتنے والی ٹیم کو بڑی ٹرافی ، رنرز اپ ٹیم کو چھوٹی ٹرافی دی گئی۔

مہمان خصوصی عرفان سلیم نے تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں میں جناح اسلامیہ کالج کے کردار کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہاکھیل ، ورزش صحت مند معاشرے کی بنیاد ہیں،طلبہ کی کارکردگی قابل ستائش ہے،تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں۔

jinnah-islamia-college

تقریب میں پرنسپل جناح اسلامیہ کالج ٹاؤن شپ لاہور یونس مغل، پرنسپل گرلز کیمپس میڈم انیسہ یوسف، سپورٹس انچارج بلال یونس، پروفیسر حافظ عمر، نوید شہزاد، شاہد پرویز ،ظہیر الدین بابر بھی موجود تھے، پرنسپل نے سپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد پر بلال یونس ،ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button