پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے، ہلاکتوں کی تفتیش کیلئے درخواست دائر

لاہور: ( بیوروچیف ) سی سی ڈی کے ہاتھوں مبینہ طورپر سینکڑوں زیر حراست افراد کے قتل کی تفتیش کے لیے ایف آئی اے سے رجوع کرلیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سےالگ الگ درخواستوں میں انسانی حقوق کے کارکن اور جنرل سیکرٹری وکلاء برائے انسانی حقوق دلشاد خان ایڈووکیٹ نے اپنے وکیل ذیشان اعوان ایڈووکیٹ چیئرمین وکلاء برائے انسانی حقوق کے ذریعے زیر حراست تشدد اور موت ایکٹ 2022 کی دفعہ چار کے تحت تفتیش کا مطالبہ کردیا۔

درخواستوں میں کہا گیا چند روز میں الگ الگ اضلاع اور تھانوں کی حدود میں ہونے والے ان قتل کی وارداتوں میں حیرت انگیز مماثلت ہے ، ان پولیس مقابلوں میں کوئی پولیس والا ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

شکایت چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے انسانی حقوق قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل چوہدری طاہر نصراللہ وڑائچ،وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل عرفان صادق تارڑ اور دیگر بااثراور اہل رائے افراد کے ساتھ شیئر کی گئی ہے تاکہ مؤثر اجتماعی آواز اٹھائی جاسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button