سڈنی واقعہ:نویداکرم پرفردجرم ،دہشتگردی سمیت 59الزامات
پوچھ گچھ شروع کرنے کیلئے دواکا اثر ختم ہونے کا انتظارکر رہے،کمشنر لنیون
سڈنی (ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں بونڈی بیچ پر حملے کے دوران زخمی ہونے والے حملہ آور پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حملہ آور پر دہشت گردی سمیت 59 الزامات عائد کئے گئے ہیں، 24سالہ ملزم نوید اکرم پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی اور والد ساجد اکرم ہلاک ہو گیا تھا۔
حملے کے دوران مارا گیا ملزم ساجد اکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدر آباد سے ہے۔ بھارتی پولیس کے مطابق ساجد نے آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعد 6 بار بھارت کا دورہ کیا۔ واضح رہے کہ بونڈی بیچ پر باپ بیٹے کی فائرنگ سے 15 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
دوسری جانب نیو سائو تھ ویلز پولیس کے کمشنر کا کہنا ہے پولیس سڈنی کے بونڈائی پر فائرنگ کرنے والے ملزم سے باضابطہ طور پر پوچھ گچھ کرنے کے لیے ان کو دی گئی دوا کا ختم ہونے کا انتظار کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف کا تقاضہ ہے کہ نوید اکرم کو پتا ہونا چاہیے کہ اصل میں کیا ہو رہا ہے۔



