لاہور:(بیوروچیف سے)حکومت نے نئے سال پرپٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔
پیٹرول 56 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 252 روپے66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 2 روپے 96 پیسے بڑھا کر 258 روپے 34 پیسے مقرر کر دی گئی۔
قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025سے ہو گیا
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے اثرات کے پیش نظر نئے سال 2025 کے ابتدائی 15 روز میں ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں 4 سے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
پیٹرول زیادہ تر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکل میں استعمال ہوتا ہے اور اس کا براہ راست اثر متوسط اور نچلے طبقے کے بجٹ پر پڑتا ہے۔
تاہم ٹرانسپورٹ کا زیادہ تر شعبہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر چلتا ہے، اس کی قیمت کو افراط زر سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ زیادہ تر بھاری ٹرانسپورٹ یعنی ٹرینوں اور زرعی انجنوں جیسے ٹرکوں، بسوں، ٹریکٹرز، ٹیوب ویلز اور تھریشرز میں استعمال ہوتا ہے اور خاص طور پر سبزیوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کو متاثر کرتا ہے۔
اس وقت حکومت پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں پر تقریباً 76 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے۔



