پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات

ڈاکٹر عثمان انور نے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے

لاہور ( بیورو چیف /سید ظہیر نقوی ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق، انسپکٹر قیصر مشتاق کی درخواست پر ایس پی سی سی ڈی 3 لاہورکو ریلیف کی ہدایت کی۔ سابقہ کانسٹیبل منیر احمدکی سروس بحالی کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو ریلیف کی ہدایت کی۔
ہیڈ کانسٹیبل سلیم یوسف کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹوکو ریلیف کی ہدایت کی۔ اے ایس آئی ظفر اللہ خان کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔
شہید انسپکٹر زاہد محمود کی اہلیہ کی بقایا جات ادائیگی کی درخواست پر ڈی آئی جی ایڈمن لاہورکو ریلیف کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button