خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سرگرم ہیں، اسحاق ڈار
دفتر خارجہ میں مینا بازار کا افتتاح، مختلف ممالک کے ثقافتی رنگ نمایاں
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں مینا بازار کا افتتاح کر دیا، جس میں مختلف ممالک کے ثقافتی رنگ نمایاں ہو گئے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ سال بھی مینا بازار کا انعقاد کیا گیا تھا، اس سال بھی مینا بازار کا انعقاد قابل ستائش ہے، مینا بازار کا انعقاد اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مینا بازار مختلف ثقافتوں کو یکجا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، دوست ممالک کے سٹال پاکستان سے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں، مینا بازار سے مختلف ممالک کی ثقافت کو جاننے کا موقع میسر آتا ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پفوا کی سماجی فلاح و بہبود کیلئے خدمات نمایاں ہیں، حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سرگرم ہے۔
مینا بازار کا انعقاد فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن کی طرف سے کیا گیا، اسحاق ڈار نے سٹالز کا معائنہ بھی کیا، سیکرٹری خارجہ بھی اس موقع پر ان کے ساتھ تھے۔



