پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

آئی جی پنجاب عثمان انور کا ضلع میانوالی کا دورہ

سرحدی داخلی و خارجی راستوں، حساس مقامات کا تفصیلی جائزہ لیا

لاہور (بیوروچیف/سید ظہیرنقوی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ضلع میانوالی کا دورہ کیا۔ آئی جی پنجاب میانوالی میں بین الصوبائی پٹرولنگ چیک پوسٹ ہارون الرشید کنڈل چیک پوسٹ پر پہنچے جہاں انہوں نے سکیورتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

آئی جی پنجاب نے سرحدی داخلی و خارجی راستوں، حساس مقامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا اور چیک پوسٹوں کے سکیورٹی اقدامات، نفری، اسلحہ، ایمونیشن، مورچوں، بلٹ پروف گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے مشکل حالات میں فرائض کی انجام دہی پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔بعد ازاں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور مکڑوال پہنچے جہاں انہوں نے گذشتہ دنوں 10 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے والے افسران و اہلکاروں سے ملاقات کے بعد خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر افسران و اہلکاروں کو شاباش دی اور نقد انعامات سے نوازا۔
آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے ہمراہ تھانہ مکڑوال کے مورچوں کا جائزہ بھی لیا۔ آر پی او سرگودھا نے آئی جی پنجاب کو خوارجی دہشت گردوں کے خلاف جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور افسران و اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کو بین الصوبائی سرحدی چوکیوں پر دہشت گردی کے چیلنجز کا سامنا ہے جس کے پیش نظر حکومت پنجاب کی ہدایات پر چیک پوسٹوں کی عمارت، بانڈری وال، مورچوں کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button