آذربائیجان میں آئی ٹی کا فروغ،مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ذوہیب ایوب سے اہم برانڈزکےسی ای اوزکی ملاقاتیں
لاہور:(بیوروچیف)پاکستان سمیت دنیا بھر میں معروف گوگل سے تصدیق شدہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ذوہیب ایوب کی آذربائیجان میں مختصر دورے کے دوران نامور کمپنیوں کے سی ای اوز سےملاقاتیں جاری ہیں۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ذوہیب ایوب نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کے دوست اور برادرملک آذربائیجان میں آئی ٹی کی صنعت تیزی سے فروغ پارہی ہے،پاکستان اور آذربائیجان میں آئی ٹی کے حوالے سے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کی حکومت نے احسن قدم اٹھاتے ہوئے شعبہ آئی ٹی کے حوالے سے ٹیکسوں میں کمی جبکہ سہولیات میں بیش بہا اضافہ کیا ہے،انہوں نے کہاکہ ذاتی حیثیت میں آذربائیجان میں مختلف شعبوں میں آئی ٹی کے فروغ کیلئے کوشاں ہوں جس کو مزید عروج پر لے کرجائوں گا۔
انہوں نے کہا کہ آذربائیجان میں آئی ٹی کے حوالے سے مختلف فرمز کو اپنی خدمات پیش کر چکا ہوں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مواقع بڑھانے کیلئے کوشاں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کی حکومت شعبہ آئی ٹی کی ترقی ، ڈیجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے محترک ہے، اس حوالے سے آذربائیجان کےدارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں بہترین اور متحرک سٹارٹ اپ ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔
انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ آذربائیجان میں ٹیک پارکس، انکیوبیٹرز اور ایکسلریٹرز موجود ہیں جو نئے کاروباروں کو معاونت فراہم کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، فِن ٹیک، ا ی گورنمنٹ، اور ڈیجیٹل سروسزبھی شامل ہیں۔



