انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

عجمان میں ہیپی ہاؤس پراپرٹیز کا شاندار افتتاح

مہمانوں کو گلدستے پیش کئے گئے اور خصوصی کیک کاٹا گیا، معروف کرکٹر عمران نذیر کی بھی خصوصی شرکت

عجمان(حافظ زاہد علی)عجمان میں ہیپی ہاؤس پراپرٹیز کے نئے آفس کا افتتاح کر دیا گیا افتتاحی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم کاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ہیپی ہاؤس پراپرٹیز کے روح رواں اور نوجوان بزنس میں جاوید خان مومند نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا اور تقریب میں آمد پر گلدستے پیش کئے۔
ہیپی ہاوس پراپرٹیز کے روح رواں جاوید خان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا

افتتاح تقریب میں شریک مہمانوں نے ہیپی ہاؤس پراپرٹیز کے اونر جاوید خان مومند کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ جسطرح ہیپی گروپ آف کمپنیز نے رئیل اسٹیٹ اور دیگر شعبوںمیں کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں، ہیپی ہاؤس پراپرٹیز عجمان میں وہ مستندادارہ ہے جو کہ رئیل اسٹیٹ میں اپنی منفرد پہچان اور شناخت رکھتا ہے شریک مہمانوں شاہد خان بنگش اونر کراچی اسٹاریسٹورنٹ ،خیبر میڈیکل سنٹرکےروح رواںڈاکٹرمحمود الرحمن ،پاور آف شارجہ اور سابق اسپورٹس سیکریٹری شارجہ سنٹر خلیل الرحمن بونیری ،ڈائریکٹر و سیکریٹری پاکستان بزنس کونسل شارجہ سلمان وصال محمد ،خیبر ٹورز کے ایم ڈی مشتاق احمد، امتیاز غازی آصف یوسفزئی،کباب المدینہ کے اونر حسین شیرازی اور دیگر کاروباری لوگوں نے جاوید خان مومند کومبارک دیتے ہوئے کہا کہ ہیپی ہاؤس پراپرٹیز عجمان میں سرمایہ کاروں اور دیگر لوگوں کیلئے وہ سہولیات میسر آئی ہے جسے لوگ بھر پور استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

اہم شخصیات میں شاہد خان بنگش ،ڈاکٹر محمود الرحمٰن ، پاور آف شارجہ ، خلیل الرحمٰن بونیری ،سلمان وصال، مشتا ق احمد خیبر ٹورز ، امتیاز غازی، حسین شیزرای، آصف یوسفزئی اور دیگر نے جاوید خان مومند کو مبارک دی

 ہیپی ہاؤس پراپرٹی کے اونرجاوید خان مومند نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا لوگوں کا اعتماد ہی ہماری کامیابی کی علامت اور ضمانت سےہے ہمارے ساتھ پراپرٹی خرید کر آپ فنانس بھی کراسکتے ہیں یہ سہولت ہم اپنے کرم فرماؤں کو دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس آفس کو کھولنے کامقصد یہ ہے کہ دبئی جانے والے لوگ اب یہاں پر ہمارے ساتھ آسانی سے رابطہ کر سکتے ہیں انہیں اب دبئ جانے کی ضرورت نہیں ہم مورگیج کی سہولت دے رہے ہیں تاکہ لوگوں کو اور زیادہ آسانیاں حاصل ہو سکیں انہوں نے کہا ہمارے ادارے کیطرف سے جس نے بھی سرمایہ کاری کی ہے یقین سے کہہ رہے ہیں کہ ہمارے کرم فرماؤں کو ہر صورت میں فوائد حاصل ہوا۔


تقریب کے مہمان اعزازی نامور کرکٹر عمران نذیر کا کہناتھا کہ ہیپی ہاؤس پراپرٹیز ایک مستند ادارہ ہے اور اس ادارے کے ساتھ کام کرناکامیابی کی علامت و ضمانت ہے میں خود بھی ہیپی ہاؤس پراپرٹیز کے ساتھ کام کرونگا اور خواہش ہے کہ ان کیطرف سے دی گئی سہولیات کا خود بھی اور سرمایہ کاروں کو بھی فائندہ ملنا چاہئے، افتتاحی تقریب میں جاوید خان مومند نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیںہر قسم کی سہولیات رئیل اسٹیٹ کے شعبہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button