ابوظہبی (حافظ زاہد علی سے ):انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے ایم آئی ایمریٹس کو 42 رنز سے ہرا دیا ۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے ۔
علی شان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 55 رنز بنائے ۔ الزاری جوزف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
ایم آئی ایمریٹس کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل 140 رنز بنائے ۔ کیرون پولارڈ نے 69 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے ۔
کائل میئرز نے تین اور جیسن ہولڈر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ علی شان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔



