انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینکاروبار
پاکستان،امارات کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوا :فیصل ترمذی
وزیر اعظم کا آئندہ ماہ دورہ اہمیت کا حامل،ترسیلات زر ساڑھے 7ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں:سی این این اردوڈاٹ کام سے گفتگو
ابوظہبی (حافظ زاہد علی سے)پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ ماہ فروری میں امارات کا دورہ کریں گے ۔ پاکستان کے
سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ پاک امارات کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوا ہے ۔
نمائندہ سی این این اردو ڈاٹ کام حافظ زاہد علی سے خصوصی گفتگو میں فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہےکہ پاکستان اور امارات کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوا ہے ،آئندہ ما ہ وزیر اعظم شہبازشریف کا دورہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف 11تا13فروری تک جاری ورلڈگورنمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے سال زر مبادلہ ساڑھے6 ارب رہا اس سال ساڑھے 7 ارب ڈالر بھیجنے کی کوشش کریں گے،انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی، زراعت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، مالیات اور ٹیکنالوجی جیسے مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔



