انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

بھارت عالمی دہشتگرد، پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث: امریکی اخبار نے پردہ چاک کر دیا

2021ء کے بعد رانے پاکستان میںٹارگٹ کلنگ کیلئے خفیہ مہم چلائی،کینیڈا اور امریکہ میںسکھ رہنمائوںکو قتل کیا، واشنگٹن پوسٹ

واشنگٹن (ویب ڈیسک)پاکستان میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کا گھنائونا کردار بے نقاب ہوگیا۔ دہشت گردی، سنگین انسانی جرائم میں ملوث بھارت عالمی سطح پر ٹارگٹ کلنگ میں ملوث نکلا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دہشتگردی اور سنگین انسانی جرائم میں ملوث بھارتی حکومت کی سرپرستی میں ہونے والی کارستانیوں کا پردہ چاک کیا ہے۔
اخبار نے لکھا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کے ذریعے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے ۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے اجرتی قاتلوں کے ذریعے پاکستان میں 6 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ میں مزید کہا کہ گزشتہ سال اپریل 2024میں 2 نقاب پوشوں نے لاہور میں عامر سرفراز ( تامبا ) کو گولیوںکا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔
یہ واقعہ بھی دوسرے ممالک کی طرح بھارت کی خفیہ قتل مہم کا تسلسل تھا۔ رپورٹ کے مطابق 2021 کے بعد بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی را نے پاکستان میں متعدد افراد کو قتل کرنے کے لیے ایک خفیہ مہم چلائی، جس میں میں کئی پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اخبار نے لکھا کہ بھارت نے امریکا، کینیڈا اور مغربی ممالک میں بھی ماورائے عدالت قتل کروائے، کینیڈا اور امریکا میں بھارتی را نے سکھ رہنمائوں کو قتل کیا، جبکہ را کے افسر کاوش یادیو نے نیویارک میںسکھ علیحدگی پسند رہنما پر قاتلانہ حملے کی ہدایت جاری کی تھی۔ امریکی اخبار کے مطابق کینیڈین حکام نے بھی بھارتی سفارت کاروں اور را کی دہشتگردی کو بے نقاب کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button