انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینکاروبار

بھارت کو عالمی شکست،آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے قرض کی نئی قسط منظور

اسلام آباد:(ویب ڈیسک )بھارت کو ایک اور بڑی شکست ہو گئی، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کے لیے قرض کی قسط کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے اضافی پروگرام کی منظوری دے دی۔

اسی طرح ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے پروگرام کے لیے بھی رقم دی جائے گی۔

اس سے قبل، بھارتی حکومت کے ایک عہدیدار کی جانب سے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی خبرسامنے آئی تھی کہ بھارت نے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا ہےکہ پاکستان کو دی گئی مالی امداد کا ازسرِ نو جائزہ لے۔

تاہم آج آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو قسط کی منظوری کے بعد بھارت کو ایک اور میدان میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button