پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

بیوی اوربیٹی پر تشدد،سر کے بال کاٹنے والادرندہ گرفتار

ملزم اکثر اوقات بیوی،بیٹی پرتشدد کرتا، ڈرا دھمکا کر رکھتا تھا:پولیس، مقدمہ درج

لاہور (بیوروچیف) بیوی اور بیٹی پر تشدد اور سر کے بال کاٹنے والا درندہ صفت شخص گجر پورہ پولیس کے شکنجے میں آگیا۔ ایس ایچ او گجر پورہ ذکا کے مطابق سفاک ملزم ارشد خان نے قینچی سے اپنی بیوی اور بیٹی کے سر کے بال کاٹ دیے، ملزم اکثر اوقات اپنی بیوی اور بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتا اور انہیں ڈرا دھمکا کر رکھتا تھا۔

متاثرہ خاتون نے شوہر سے چوری چھپے بچ کر تھانے میں پہنچ کر درخواست دی۔ پولیس نے ملزم ارشد کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں بند کر دیا۔ ایس پی سول لائنز چودھری اثر علی نے پولیس ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد دیں۔

دریں اثنا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرگودھا تھانہ صدر کے علاقے اجنالہ میں فائرنگ سے 2افرادکے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی۔

آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا کو فائرنگ میں ملوث ملزموں کی فوری گرفتاری کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button