پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

بے گھر شہریوں کیلئے3 مرلے کے مفت پلاٹ ،مریم نواز کا منصوبے کا افتتاح

پہلے فیز میں جہلم،پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں، رینالہ میں پلاٹ دیئے جائینگے، خوش نصیب قرض بھی لے سکیں گے، آزادی صحافت کی جدو جہد میں ساتھ ہیں:وزیراعلیٰ

لاہور (سلمان حسین ) پنجاب میں ”اپنی چھت،اپنا گھر“ پروگرام کی شاندار کامیابی کے بعد”اپنی زمین، اپنا گھر“کی لانچنگ کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”اپنی زمین، اپنا گھر“ای پورٹل کا افتتاح کر دیا، وزیراعلی نے ڈیجیٹل بٹن دبا کے ”اپنی زمین، اپنا گھر“ ای- پورٹل کا باقاعدہ آغاز کیا۔

پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ سکیموں میں دو ہزار پلاٹ دئیے جائیں گے۔ ”اپنی زمین، اپنا گھر“بے گھر شہریوں کو تین مرلے کے پلاٹ مفت دئیے جائیں گے۔ ”اپنی زمین، اپنا گھر“ کے تحت قرعہ اندازی میں پلاٹ حاصل کرنے والے خوش نصیب قرض بھی حاصل کرسکیں گے۔

”اپنی زمین، اپنا گھر“پہلے فیز میں جہلم،پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں، رینالہ خورد میں مفت پلاٹ دیئے جائیں گے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے۔ بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی قائد محمد نواز شریف کا ویژن ہے۔ محمد نوازشریف صاحب لوگوں کے گھر کی تکمیل کا سن کر بہت خوش ہوتے ہیں۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ چھ ماہ کی قلیل مدت میں تقریبا ً 34ہزار گھر بن رہے ہیں، 2ہزار مکمل بھی ہوچکے ہیں۔یہ 34ہزار گھر نہیں بلکہ دعائیں ہیں۔”اپنی چھت، اپنا گھر“ کے تحت مکان بنانے والے تمام افراد کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ”اپنی چھت، اپنا گھر“ کے لئے آسان ترین قسط اورتین ماہ کا گریس پیریڈ مقرر کیا گیا۔

قرضوں کی واپسی بھی شروع ہوچکی ہے۔پنجاب بھر میں بہت سے لوگوں کے پاس گھر بنانے کے لئے نہ زمین ہے نہ پیسے۔پہلے مرحلے میں 2000لوگوں کو مفت پلاٹ دیئے جائیں گے۔ مفت پلاٹ کے لئے azag.punjab.gov.pk پر اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ آج تک جتنی بھی حکومتیں رہیں اپنے دور میں کئی دہائیوں تک 34ہزار گھر بھی نہیں بنا سکیں۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ اپنے گھر سے تحفظ کا احساس ملتا ہے، کہنا آسان ہے مگر عام آدمی کے لئے گھر کا حصول بہت مشکل ہے۔”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام کے تحت ایک سے 10مرلہ تک پلاٹ مالکان قرض کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یومِ آزادی صحافت پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ آزادی صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد اورزندہ قوم کی پہچان ہے۔آزاد، خودمختار اور ذمہ دار میڈیا ہی وہ طاقت ہے جو حکمرانوں کو جوابدہ بناتا ہےآزادی صحافت کے لئے صحافی برادری کی کاوشیں اور قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ جمہوریت اور آزادی صحافت ایک دوسرے سے جُڑے ہوئے ہیں۔صحافت آزاد اور ذمہ دار ہو تو جمہوریت مضبوط ہوتی ہےآزادی صحافت کی جدو جہد میں ساتھ ہیں،صحافیوں کے تحفظ کے لئے بھرپور اقدامات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ صحافی برادری کے لیے“اپنے گھر”کا خواب پورا کرنے کیلئے کوشاں ہیں، جمہوریت کی سر بلندی کے سفر میں اہل صحافت کے ساتھ ہیں۔

دریں اثنا وزیراعلی پنجاب نے کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز کے نو منتخب صدر کاظم خان، سینئر نائب صدر ایاز خان، سیکرٹری جنرل غلام نبی چانڈیو،ڈپٹی سیکریٹری جنرل تنویر شوکت اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے،مریم نواز شریف نے سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداروں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیاہے۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاامید ہے کہ سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button