لاہور(ہیلتھ رپورٹر) پاک ہسپتال لاہوراور ترکیہ کے سب بڑے میموریل ہسپتال گروپ کے اشتراک سے پاکستان میں پہلے 2روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ کیا گیا۔
کیمپ کی افتتاحی تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت پنجاب رشدہ لودھی،صدر لاہور چیمبرآف کامرس میاں ابوذر شاد،وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ملک شاہد شوکت، پرنسپل کالج آف آفتھالمولوجی پروفیسر محمد معین، پروفیسر اشرف نظامی، پروفیسر خالد محمود خان، پروفیسر بلقیس شبیر، پروفیسر فیصل مسعود، پروفیسر شمس السلام،
تجزیہ کار اشرف سہیل، میاں امجد اقبال ،صفدر علی خان، ندیم ، اور خالد عباس ڈاراور میموریل ہسپتال کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ریجن حسین مورات آیدوغان نے شرکت کی۔
میموریل ہسپتال کی ماہر ڈاکٹرز پروفیسر بیت الٹائول پروفیسرایبرواور پروفیسر گرکان ازترک نے مریضوں کا معائنہ کیا ، حسین مورات آیدوغان کے علاوہ پاکستان اور بنگلہ دیش کیلئے انٹرنیشنل مارکیٹنگ اوربزنس ڈیویلپمنٹ محمد علی شیراز بھی ڈاکٹرز کی ٹیم کے ہمراہ گذشتہ روز پاکستان پہنچے تھے۔
پاک ہسپتال لاہور کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹرمیاں عزیز الرحمن نے انکا استقبال کیا اس حوالے سے انکا کہناتھاکہ پاک ہسپتال لاہور 2011سے پاکستان بھرمیں صحت کے حوالے سے سرگرم عمل ہے اور نہ صرف پاکستان بلکہ دنیابھرکے انڈیاایران اور اب ترکیہ کے پروفیسرڈاکٹرزکے ہمراہ پاکستانی مریضوں کی خدمت میں پیش پیش ہے۔



