پاکستانتازہ ترینصحت

جنرل ہسپتال میں چھٹیاں منسوخ،آئوٹ ڈورصبح 8تارات 8بجے تک کھلا رہے گا:ایم ایس

لاہور (ویب ڈیسک )جنرل ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ سموگ سے متاثرہ افراد کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہیلتھ پروفیشنلز کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے علاوہ آؤٹ ڈور صبح 8تا رات 8بجے تک کھلا رہے گا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فریادحسین نے کہا ہے کہ سموگ سے متاثرہ افراد کے علاج معالجے کیلئے ہسپتال میں تمام سہولیات دستیاب ہیں۔سموگ سے متاثرہ افراد کو تمام طبی سہولیات مفت دستیاب ہوں گی۔

،ہیلتھ ایمرجنسی کے دوران ڈاکٹرز، نرسز،ہیلتھ پروفیشنلز و دیگر ملازمین چھٹی نہیں کریں گے،ڈیوٹی سے غیر حاضر سٹاف کے خلاف محکمانہ کاروائی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پلمونالوجی، امراض چشم،ای این ٹی،بچہ وارڈ میڈیسن اور شعبہ گائنی میں بھی ہیلتھ پروفیشنلز کو الرٹ رہنے جبکہ انتظامی ڈاکٹرز اور ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کو تمام شعبوں کا روزانہ راؤنڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے -ایم ایس ڈاکٹر فریادحسین نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب برتیں،موٹرسائیکل سوار عینک اور فیس ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button