پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

دوران ڈکیتی زیادتی، راہزنی میں ملوث 2ملزم مقابلے میں ہلاک

فیصل آباد میں پولیس قافلے پر حملے کے دوران ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا،سرگودھا میں جہانگیر ہلاک ،نقدی،سونا برآمد، ساتھی فرار

فیصل آباد،سرگودھا(نمائندگان)فیصل آباد میں تین ہفتے قبل دوران ڈکیتی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو اسلحہ برآمدگی کے بعد واپس لا رہے تھے کہ چک 62 کے قریب اس کے 4 مسلح ساتھیوں نے حملہ کر دیا اور ملزم کو چھڑا لیا، مقابلے کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر مارا گیا۔

دوسری جانب سرگودھا میں پولیس مقابلے کے دوران قتل، راہزنی اور نقب زنی کے مقدمات میں ملوث ملزم ہلاک ہو گیا جس کے قبضے سے 16 لاکھ کا سونا برآمد ہوا۔

سرگودھا کے علاقے 32 پل پر پولیس نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر فائر کھول دیا اور فرار ہو گئے، پولیس نے پیچھا کیا تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ملزم محمد جہانگیر مارا گیا اور اس کا ساتھی بھاگ نکلا۔

ہلاک ملزم کے قبضے سے 16 لاکھ روپے مالیت کا سونا برآمد ہوا، پولیس نے ہلاک ملزم کے مفرور ساتھی کی تلاش شروع کر دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button