پاکستانتازہ ترینسپورٹس

راشد نسیم تیز ترین باکسنگ پنچ مارنے والے کھلاڑی بن گئے

گنیز بک نے ریکارڈ ویب سائٹ پر آویزاںکر دیا،عالمی ریکارڈ فلسطین کے نام

لاہور(سلمان حسین) پاکستان میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈز ہولڈر راشد نسیم دنیا کے تیز ترین باکسنگ پنچ مارنے والے کھلاڑی بن گئے۔راشد نسیم نے ورلڈ فاسٹیسٹ باکسنگ پنچر انگلینڈ کے کھلاڑی جوشے لییالا سے ورلڈ فاسٹیسٹ باکسنگ پنچ ایکسپرٹ اعزاز چھین لیا۔
راشد نسیم نے ایک منٹ میں 374 باکسنگ پنچ کے مقابلے میں 386 مرتبہ مکوں سے ہدف پر ضرب لگائی،گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیقی ای میل جاری کرکے ریکارڈکو ویب سائٹ پر آویزاں کر دیا، راشد نسیم نے اپنا 154 واں عالمی ریکارڈ فلسطین کے نام کر دیا۔راشد نسیم کودنیا میں سب سے زیادہ پنچ کیٹیگری کے ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔
اس سے قبل وہ ایک گھنٹہ میں 32ہزار چھ سو چھیاسی مکے مارنے کا ریکارڈ پاکستان کے نام کر چکے جبکہ ایک گھنٹے میں ایک کلو وزن کے ساتھ چوبیس ہزار سے زیادہ مکے بھی ٹارگٹ پر مار چکے ہیں۔
انکا ایک منٹ ایک کلو وزن کے ساتھ 675 اور 3 منٹ 1896 اور ایک کلو وزن کے ساتھ 1778 فل کانٹیکٹ پنچ کا ریکارڈ بھی اب تک پوری دنیا میں کوئی نہیں توڑ سکا۔حال ہی میں راشد نسیم نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر ایک ہاتھ سے 207 مکے مار کر فل ایکسٹینشن پنچ کا ریکارڈ بھی پاکستان کے نام کیا تھا جبکہ ایک ہاتھ سے ایک کلو وزن کے ساتھ 163 سب سے زیادہ فل ایکسٹینشن پنچ کا ریکارڈ بھی راشد نسیم کے پاس ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button