پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

راولپنڈی :بہنوئی کی یتیم سالی سے زیادتی،حاملہ ہونے پر قتل کردیا

 

مقتولہ 8ماہ کی حاملہ تھی، قبرکشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کرایا گیا، ملزم گرفتار:پولیس،ملتان میں جعلی پیر کی فالج سے متاثرہ لڑکی سے مبینہ زیادتی

راولپنڈی،ملتان (نمائندگان سی این این اردوڈاٹ کام) تھانہ جاتلی کے علاقے نتھہ چھتر میں بہنوئی نے اپنی 22سالہ سالی کو قتل کر دیا، پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی سالی کو کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور راز کھلنے کے ڈر سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتولہ یتیم تھی اور اس کی پرورش بہنوئی کے ذمہ تھی۔ مقتولہ 8ماہ کی حاملہ تھی۔

ملزم نے اسے زہریلی گولیاں پانی میں ملا کر کھلائیں اور مرنے کے بعد دفن کر دیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر معاملہ وائرل ہونے کے بعد مقتولہ کی قبر کشائی کی گئی اور پوسٹ مارٹم کرایا گیا جس میں مقتولہ سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم گلفراز، امین گلزار بیگم کو گرفتار کر لیا۔

ملتان میں فالج سے متاثرہ لڑکی کو جعلی پیر نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے بتایا کہ شہری فالج سے متاثرہ اپنی بیٹی کو دم کروانے کیلئے پیر کے گھر لایا تھا جس نے لڑکی کو مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، گرفتاری کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button