پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

راولپنڈی،کراچی: ٹریفک حاثات میں 14 افراد جاں بحق،16زخمی

موٹروے پر بس کو حادثہ ،8افراد لقمہ اجل ،15ازخمی،کوٹلہ موڑ پر ٹرک،کار میں تصادم ،4شہری،کراچی میں موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے2 جاں بحق

راولپنڈی ،کراچی(نمائندگان) موٹر وے اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے دو حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔

پہلا حادثہ موٹروے نیلا دولہ کے مقام پر ہوا جہاں نان اے سی مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 شدید زخمی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے اور 15 افراد زخمی ہوئے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کیا گیا، کرین کی مدد سے بس کو سیدھا کیا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا، بس میں 43 مسافر سوار تھے اور وہ کراچی سے سوات جا رہی تھی۔

ادھرتھانہ روات کے علاقے کوٹلہ موڑ کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم ہوا جس سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں جنید احمد، صبا، مسز وقار اور محمد جنید شامل ہیں ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا حادثے میں زخمی ایک شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کا شکار ٹرک چک بیلی کی جانب سے آ رہا تھا جبکہ کار روات سے چک بیلی جا رہی تھی۔

علاوہ ازیں کراچی میں شاہراہ فیصل پر فاران ہوٹل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا جس سے2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک جاں بحق شخص کی شناخت شکیل حیدر کے نام سے ہوئی ہےجبکہ دوسرے کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر کےتحقیقات شروع کر دی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button