پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

سابق کسٹم اہلکار کی بیوی کو گولیاں مارکرمبینہ خودکشی

عثمان کی ایک سال قبل عائشہ سے لومیرج ہوئی،خاتون کی حالت بھی تشویشناک:ڈاکٹر،تفتیش کا آغاز کردیا:پولیس

لاہور،(بیوروچیف)تھانہ سندر کی حدود میں گھریلو جھگڑے کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سابق کسٹم افسرنے بیوی کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 36 سالہ عثمان ارشد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کی زخمی بیوی کی شناخت عائشہ حسن کے نام سے ہوئی ہے جو اس وقت تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

36 سالہ عثمان نے عائشہ نامی لڑکی سے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی ، عثمان ارشد نے رات کے آخری پہر پہلے عائشہ کو چار گولیاں ماردیں پھر خود کو گولی مار لی ، فائرنگ اور چیخوں کی آواز سن کر محلہ داروں نے پولیس کو اطلاع دی ۔ عثمان موقع پر جاں بحق جبکہ عائشہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا ،ڈاکٹرزکے مطابق عائشہ کی حالت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث انتہائی تشویشناک ہے ،پولیس نے جائے وقوعہ سے عثمان کا لائسنس پستول بھی برآمد کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ واقعے کی وجوہات اور محرکات کا پتہ لگایا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button