اسلام آباد:(کورٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 9 ستمبرتک توسیع کردی۔بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی جبکہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ بھی نہیں سنایا جا سکا۔
تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔انسداد دہشتگردی عدالت نے انیس جولائی کو سلمان اکرم کوذاتی طورپرطلب کرلیا اور ان کی حاضری معافی کی استدعا منظور کر لی۔
راولپنڈی میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے 26 نومبر 2024 کے احتجاج کے 14 مقدمات میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی ضمانت خارج کردی اورگرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے ضمانت ملزم اور وکیل صفائی کی غیر حاضری پر خارج کی۔



