پاکستانتازہ ترینسپورٹس

پلاٹوں کے وعدے صرف دعوئوں تک محدود: ارشد ندیم پھٹ پڑے

حقیقت میں صرف نقد انعامات ہی ملے،آئندہ بھی شاندار کارکردگی کیلئے محنت کررہا ہوں

لاہور: (سلمان حسین )معروف ایتھلیٹ ارشد ندیم نے انکشاف کیا ہے کہ گولڈ میڈل جیتنے کے بعد کیے گئے پلاٹس کے تمام وعدے صرف دعوئوں تک محدود رہے، حقیقت میں انہیں صرف نقد انعامات ہی ملے۔

 

 

گزشتہ سال ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 92.97 میٹر کی سب سے بڑی تھرو کے ساتھ اولمپکس کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کیا اور پاکستان کو 40 سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل دلایا۔ ان کی اس بہترین کارکردگی پر کئی سرکاری اور کاروباری شخصیات کی جانب سے انعامات کا اعلان کیا گیا۔

سرکاری حکام اور تاجروں نے ارشد ندیم کو کروڑوں روپے، پلاٹس اور دیگر انعامات دینے کا وعدہ کیا۔حال ہی میں داستان ڈیجیٹل نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ارشد ندیم سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں وہ انعامات ملے جن کا وعدہ کیا گیا تھا؟۔

ارشد ندیم نے بتایا کہ نقد انعامات تو مل گئے ہیں، لیکن جن پلاٹس کا وعدہ کیا گیا تھا وہ نہیں دئیے گئے۔ وہ آئندہ بھی شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں تاکہ دوبارہ پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button