لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی) عید قریب آتے ہی شہر میں ڈکیتی، چوری اور راہزنی سمیت دیگر جرائم کی وارداتیں بڑھنے لگیں۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم کی 351وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں چور 6گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اوردیگر سامان لے اڑے ۔راہزنی کی وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہر میں اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات پر10افراد سے لاکھوں روپے،ایک موٹرسائیکل اور موبائل فونز چھین لیے ۔
جھپٹا مار کارروائیوں میں ڈاکو19شہریوں سے ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہر بھر سے 44موٹرسائیکلیں،ایک کار اور 3دیگر گاڑیاں، 5 مویشی چوری ہو گئے۔



