پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

فیصل آباد میں مقابلہ،ڈولفن اہلکار شہید،2ڈاکو ہلاک

لاہور ( بیوروچیف) تھانہ صدر فیصل آباد کے علاقے خانووانہ چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ڈولفن فورس کے اہلکار آصف عمران شہید جبکہ ان کے ساتھی اہلکار ظہور زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے معمول کی گشت کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزموں نے رکنے کے بجائے ڈولفن اہلکاروں پر سیدھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں آصف عمران موقع پر ہی شہید جبکہ ان کے ساتھی کانسٹیبل ظہور زخمی ہوگئے۔

جوابی فائرنگ سے 2مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے ڈاکوئوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں، زخمی اہلکار کو بھی فوری طور پر الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے ریجنل پولیس آفیسر ( آر پی او) فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی نے شہید اہلکار آصف عمران کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ان کی ہر ممکن دیکھ بھال کی جائے گی۔

آئی جی نے زخمی اہلکار ظہور کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنی کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button