پاکستانتازہ ترینکاروبار

لاہور چیمبر کا بڑا اقدام،ایک کروڑ کا ’وار فنڈ‘ قائم

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد نے جنگی حالات میں قومی یکجہتی کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ایک کروڑ روپے سے ’وار فنڈ‘ قائم کر دیا۔

صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد کا کہنا تھا کہ یہ وار فنڈ مسلح افواج اور قوم سے اظہار یکجہتی ہے، کاروباری برادری اور عوام اس فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کے لیے بزنس کمیونٹی ہر قربانی کے لیے تیار ہے، وار فنڈ کا مقصد مشکل وقت میں قومی اداروں کو سپورٹ کرنا ہے، لاہور چیمبر نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button