لیجنڈ کرکٹر روی شاستری نیسٹ وڈ رئیلٹی رئیل سٹیٹ بروکرز دبئی کے برانڈ ایمبیسڈرمقرر
دبئی (حافظ زاہد علی )نیسٹ وڈ رئیلٹی رئیل سٹیٹ بروکرز نے صرف دو سال کے عرصہ میں شاندار کامیابیاں حاصل کیہیں اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ ہم اپنے کلائینٹس کےاعتماد پر ہمیشہ پورا اترے ہیں ہمیں فخر ہے کرکٹ دنیا کا بڑا نام روی شاستری ہمارے برانڈ ایمبیسڈر بنے ہیں ان خیالات کا اظہار نیسٹ وڈ رائیل سٹیٹ بروکر کمپنی دبئی کے اونر مسٹر ونے پاٹل نے دبئی میں منعقدہ تقریب میں کیا ۔
انھوں نے کہا کہ ہم کرکٹ لیجنڈ روی شاستری کو اپنے گروپ میں نہ صرف خوش آمدید کہتے ہیں بلکہ وعدہ کرتے ہیں ان کی موجودگی میں ہم مستقبل میں مزید ترقی و کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے ان کا کہنا تھا دبئی پولینڈ سنگا پور میں ہمارے افسز موجودہیں بہت ہم اپنے کاروباری دائرہ کار کو مزید وسعت دیں گے۔
تقریب میں نیسٹ وڈ رئلٹی بروکرز کے برانڈ ایمبیسڈر روی شاستری نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ صرف دوسال کے عرصہ میں شاندار کامیابیاں سمیٹنے والے گروپ کا حصہ بنا ہوں نیسٹ وڈ رئیلٹی کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرنے کے لئے مل کر کاوشیں کریں گے اور دبئی کے ساتھ ساتھ اس گروپ دیگر ممالک میں بہترین بزنس گروپ بنائیں گے اور بہت جلد یہ گروپ ڈویلپرز کی دنیا کا بھی بڑا نام ہوگا۔



