مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات،5 افراد جاں بحق،11 زخمی
شاہدرہ میں موٹر سائیکل رکشہ نے نانی اور دو بچوں کو کچل دیا، فیصل آباد میں بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹاجاں بحق
لاہور،فیصل آباد (بیوروچیف) ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ گیارہ زخمی ہو گئے۔ ایدھی فاونڈیشن ترجمان کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ نے نانی اور دو بچوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں چار سالہ بچی موقع پر دم توڑ گئی ۔ چار سالہ بچی کی شناخت زینب کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈیفنس سی کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے 78 سالہ سکیورٹی گارڈ اسلم کو روڈ کراس کرتے ہوئے کچل دیا جس کے باعث اس کی موت واقع ہو گئی ۔ ڈی آئی خان میں اوبھایا پل کے قریب افسوسناک حادثے میں ٹینکر کی چنگ چی رکشے کو ٹکر سے ریسکیو1122کا اہلکار جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔
38سالہ عنایت اﷲ رشتہ داروں کو چھوڑنے کےلئے جا رہا تھا کہ ڈیرہ ملتان روڈ محسودستان فلنگ سٹیشن نزد ابھایا پل پر سامنے سے آنےوالے ٹینکر نے چنگ چی کو ٹکر مار دی ، جس سے 38سالہ عنایت اﷲ جاں بحق جبکہ چنگ رکشہ پر سوار35 سالہ خاتون زوجہ مشتاق محسود، 10سالہ اسامہ ، 8سالہ لڑکی ، 4سالہ آسیہ بی بی اور 15سالہ عطا الرحمن زخمی ہوگئے ۔
گٹ والہ کے قریب بس کی ٹکرلگنے سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹاجاں بحق ہوگئے۔ چک200ر۔ب لاٹھیاں والہ کا رہائشی شہزاداپنی والدہ رضیہ بی بی کے ساتھ گھرکی طرف جارہاتھا کہ گٹ والہ کے قریب عقب سے آنے والی بس کی ٹکرلگنے سے دونوں موقع پرجاں بحق ہوگئے۔
سدھار بائی پاس گردوارہ چوک کے قریب پیش آیاجہاں موٹر سائیکل کی ٹکرلگنے سے پیدل سڑک عبورکرنے والے چارافرادزخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں 13 سالہ حافظہ، 25 سالہ سفیان، 65 سالہ اسلم اور 45 سالہ روفان شامل ہیں۔



