انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینکاروبار

معرکہ حق حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک کا سفر ہے:فیروز شاہ

پاک فوج نے بھارت کو بھرپور جواب دیکر ثابت کر دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،نئی نسل کو نظریہ پاکستان سے روشناس کرانا ہوگا: مشیر سرمایہ کاری بورڈ کا تقریب سے خطاب

لاہور:(محمد قیصر چوہان) حکومت پاکستان کے مشیر سرمایہ کاری بورڈ سید فیروزعالم شاہ نے کہا ہے کہ معرکہ حق حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک کا سفر ہے اور یہ جذبہ ایمانی اور شوق شہادت سے لیس بہادرافواج پاکستان کے حوصلے ، بلند عزم اور قربانی کا ناقابل فراموش باب ہے ۔

ہماری مسلح افواج نے مکار دُشمن بھارت کو بھرپور جواب دیکر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اب ملک کو ایمان ، اتحاد ، تنظیم اور قربانی کے جذبے سے سنوارتے ہوئے ایشین ٹائیگر بنانا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،صدارتی ایوارڈ یافتہ سید فیروز عالم شاہ نے سبز ہلالی پرچم کو ایمان، اتحاد، تنظیم اورقربانی کی علامت قرار دیتے ہو ئے کہا کہ ”ایمان، اتحاد، تنظیم“ اور”پاکستان سے محبت کرو ،پاکستان کی تعمیرکرو“ جیسے سنہرے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر انتھک محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

بطور آزاد قوم ہمارا یہ نصب العین ہونا چاہیے کہ ہم کسی بھی طرح کی گروہ بندی، فرقہ واریت، لسانی یا صوبائی اختلافات میں نہ پڑیں اور بانی پاکستان نے قوم کو اتحاد، ایمان اور تنظیم کا درس دیا ا س پر کاربند رہتے ہوئے متحد ہو کر پاکستان کی تعمیر ، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کریں۔

جاپان کااعلیٰ ترین سول ایوارڈ ”دی آرڈر آف رائزنگ سن گولڈ ریز ود روزیٹ“حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی سید فیروز عالم شاہ کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو پاکستان کے قیام کے پس منظر سے پوری طرح روشناس کرانے کی ضرورت ہے کہ کیوں 14 اگست 1947کو اسلام کا قلعہ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر دنیا کے نقشے پر معرض وجود میں آیا۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات اور شاعر مشرق ڈاکٹر محمد علامہ اقبال کی فکر کو مشعل راہ بناکر ہم پاکستان کو ایک عظیم اسلامی مملکت بناسکتے ہیں۔پاکستان جاپان بزنس فورم کے وائس چیئرمین سید فیروز عالم شاہ نے کہاکہ پاکستان نے دشمن کو معرکہ حق میں عبرتناک شکست دےکر ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اب پاکستانی قوم نئے جذبے اور نئی سوچ کے ساتھ آگے بڑھ کر ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور پاکستان سماجی ، معاشی اور دفاعی ترقی اور عوام خوشحالی کی نئی منزلیں طے کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button