پاکستانتازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مسعود عابد نقوی ریٹائر، اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مسعود عابد نقوی ہفتہ 4 جولائی 2026 کو اپنی آئینی مدت مکمل ہونے پر اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے۔ ان کے اعزاز میں لاہور ہائیکورٹ میں سادہ مگر پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے خصوصی شرکت کی، جبکہ سینئر ترین جج جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس شاہد کریم اور پرنسپل سیٹ پر خدمات انجام دینے والے دیگر معزز جج صاحبان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جسٹس مسعود عابد نقوی کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی عدالتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

تقریب انتہائی سادہ، باوقار اور رسمی انداز میں منعقد ہوئی، جس میں عدلیہ کے ارکان نے جسٹس مسعود عابد نقوی کی پیشہ ورانہ خدمات اور عدالتی کردار کو سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button