لاہور ( بیوروچیف /سید ظہیر نقوی سے) پاسپورٹ بنوانے کے لئے ایجنٹ مافیا سے پریشان شہریوں کے لیے اہم خبر آگئی، ڈی جی پاسپورٹس نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ تفصیل کے مطابق پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کیخلاف شکایات پر ڈی جی پاسپورٹس نے اہم فیصلہ کرلیا۔
ریجنل پاسپورٹ دفاتر یومیہ مانیٹرنگ رپورٹ ہیڈکوارٹرز جمع کرائیں گے، سرپرائز وزٹ بھی ہوگا
ڈی جی پاسپورٹ نے ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹس پر کڑی نظر رکھنے اور کریک ڈائون کے احکامات جاری کر دیئے، جس میں کہا ہے کہ تمام ریجنل پاسپورٹ دفاتر یومیہ مانیٹرنگ رپورٹ ہیڈکوارٹرز جمع کرائیں گے، ایجنٹس کی خفیہ مانیٹرنگ کیلئے ہیڈکوارٹرز کی ٹیم بھی سرپرائز وزٹ کرے گی۔
ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ ایجنٹس کیخلاف روزانہ مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں کرائی جائیں گی۔ پاسپورٹ دفتر گارڈن ٹائون لاہور کے باہر کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹ گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈی جی نے عوام سے اپیل کی کہ شہری ایجنٹس کیخلاف کارروائیوں میں ہمارا ساتھ دیں۔



