انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

پاکستان 2سال کیلئے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بن گیا

نیویارک(ویب ڈیسک) پاکستان نے آئندہ دو سال کیلئے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ذمے داریاں سنبھال لی۔ پاکستان یکم جنوری 2025 سے آٹھویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ذمے داریاں نبھائے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان رواں برس جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت بھی کرے گا۔علاوہ ازیں پاکستان دولت اسلامیہ اور القاعدہ جیسی تنظیموں پر پابندیاں عائد کرنے والی سلامتی کونسل کی کمیٹی میں بھی ایک نشست حاصل کرے گا۔یا
د رہے کہ گزشتہ برس جون میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 ارکان میں سے 182 نے پاکستان کو اگلے دو برس کے لیے سلامتی کونسل میں ایشیا بحرالکاہل کی دو نشستوں میں سے ایک کے لیے منتخب کیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button