پاکستانتازہ ترینسپورٹس

پاکستان سپر لیگ:ٹم سائوتھی ،وارنر کی بھی ’’ہاں‘‘

لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لئے دنیائے کرکٹ کے بڑے ناموں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کےلیے دستیاب ہیں۔

 

فائل فوٹو

آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز نے پی ایس ایل 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کےلیے رجسٹریشن کروالی ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کیلئے رجسٹریشن کرواچکے ہیں۔

آسٹریلیا کے ٹیسٹ وکٹ کیپر ایلکس کیری بھی پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں ایکشن میں دکھائی دے سکتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا۔ پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن اپریل میں ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button