پاکستانتازہ ترینسپورٹس

پاکستان کا 309رنزکا ہدف،جنوبی افریقہ کی بلے بازی جاری

 

جوہانسبرگ:(ویب ڈیسک)پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 309 رنز کا ہدف دے دیا جس کے تعاقب کیلئے جنوبی افریقہ کی بلے بازی جاری ہے۔

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں پروٹیز کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا،بارش کے باعث میچ کو 47 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا، عبداللہ شفیق مسلسل تیسرے میچ میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تاہم صائم ایوب نے اپنی شاندار فارم کو جاری رکھا اور سینچری اسکور کی، انہوں نے 13 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 94 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 52، کپتان محمد رضوان 53 اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے 48 رنز اسکور کیےجبکہ ٹیم میں شامل ہونے والے مڈل آرڈر بیٹر طیب طاہر نے 28 رنز اسکور کیے، جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو رباڈا نے 3 اور مارکو جانسن نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، گرین شرٹس کی جانب سے سفیان مقیم ڈیبیو کریں گے جبکہ مڈل آرڈر بلے باز طیب طاہر اور فاسٹ باؤلر محمد حسنین بھی ٹیم میں شامل ہیں، حارث رؤف، عرفان خان اور ابرار احمد آج کے میچ میں آرام کررہے ہیں۔

پنک ڈے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پاکستان کیخلاف وائٹ واش کا چیلنج درپیش ہے، پروٹیز کرکٹ ٹیم بریسٹ کینسر کے خلاف اگاہی مہم پھیلانے کے لیے پنک ڈے میچ کا انعقاد کرتی ہے جس میں مہمان ٹیم نے گلابی رنگ کی وردی زیب تن کی ہوتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button