پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

پنجاب کی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری

محمد امین اویسی سپیشل سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب مقرر

لاہور ( بیورو چیف/سید ظہیر نقوی) پنجاب بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے جاری ہیں۔ محمد امین اویسی کو سپیشل سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب، ریحانہ فرحت کو کنسلٹنٹ صوبائی محتسب تعینات کر دیا گیا جبکہ جنرل منیجر ایڈمن محکمہ TDCPسید ساجد ترمذی کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

فریحہ تحسین کو ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی محکمہ سروسز تعینات کر دیا گیا

ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈوپلپمنٹ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان بابر بشیر کو چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈوپلپمنٹ بورڈ جبکہ ایڈیشنل کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی ساہیوال عبدالشکور کو ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈوپلپمنٹ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا۔
ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب سیڈ کارپوریشن محمد محبوب عالم کو ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر اور تعیناتی کی منتظر فریحہ تحسین کو ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی محکمہ سروسز مقرر کیا گیا۔
مزید برآں ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی محکمہ سروسز شاہ زیب حسنین کو ٹریننگ کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button