لاہور،(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ پولیس والا بھی قانون ہاتھ میں لے گا تو سخت احتساب ہو گا۔ڈی آئی جی نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہوٹل و کیفے مالکان کیخلاف کارروائی کا حکم دیا،شہریوں نے فیصل کامران کےاقدامات پر اظہار اطمینان کیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے قانون کی پاسداری نہ کرنے والے کیفے سیل کروانے کا حکم دیا ،جرائم کی روک تھا م کیلئے ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال جاری ہے شہریوں کی مالی فراڈ، جھگڑے، پولیس کے اختیارات سے تجاوز سمیت متعدد شکایات موصول ہوئیں ، شہریوں کی موجودگی میں افسروں کی ویڈیو لنک پر حاضری ہوئی براہ راست کالز پر احکامات جاری کیے گئے ، ماں کی بیٹے کی طرف سے تشدد کی شکایت پر ایس ایچ او کو کارروائی کا حکم دیا گیا ۔
کھلی کچہری میں پولیس اہلکاروں کے خلاف اختیارات سے تجاوز کی شکایات بھی موصول ہوئیں ،ایس پیز ڈولفن ایس پی سول لائنز اور ایس پی سٹی کو جلد از جلد انکوائریاں کرنے کا حکم دیا گیا ، ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس والوں کیخلاف انکوائریوں کی روزانہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا قصور وار وردی میں بھی ہو تو ہر صورت سزا دلوائی جائے گی،ایک سال میں 400 سے زائد اہلکاروں کو سزائیں سنائی جا چکی ہیں، پولیس والا بھی قانون ہاتھ میں لے گا تو سخت احتساب ہو گا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا جرائم کا خاتمہ، انصاف کی بآسانی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،شہری جرائم کی نشاندہی کریں،انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
ڈی آئی جی نے لین دین و فراڈ کے معاملات پر ایس ایچ او رنگ محل کو بعد از انکوائری کارروائی کا حکم دیا ،ایس ایچ او شالیمار،نواب ٹاؤن،نشتر کالونی سمیت دیگر افسران کو انکوائریاں مارک کی گئیں ، کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں نے ڈی آئی جی کےاقدامات پر اظہار اطمینان کیا ۔



