پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

لاہورسمیت مختلف شہروں میں حادثات،9افراد جاں بحق

مانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 4خواتین ، فیصل آباد میں ٹرک کی ٹکر سے 2بھائی جاں بحق،باپ اور بیٹا زخمی،لاہورسے 2لاشیں برآمد

لاہور،مانسہرہ(بیوروچیف ،نمائندگان) مانسہرہ میں کن چھجڑی کے مقام پر جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق جیپ سنڈی سے جبوڑی جارہی تھی، حادثہ جیپ کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کوہسپتا ل منتقل کیا۔

فیصل آباد میں مکوآنہ سے خانوآنہ بائی پاس روڈ پر ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر دے ماری، جس سے موٹر سائیکل پر سوار 2 بچے موقع پر جاں بحق جبکہ بچہ اور اس کا باپ زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کر دیا، بتایا گیا ہے کہ محمد اقبال اپنے تین بیٹوں کو سکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ پیچھے سے 22 وہیلر ہیوی ٹرالر نے ٹکر مار دی، محمد اقبال اور ایک بیٹا عاطف زخمی ہو گئے جبکہ نعمان اور سفیان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

لاہور کے علاقے گجر پورہ میں کرول گھاٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں سے ایک کی شناخت عبدالرزاق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے کی فوری شناخت نہیں ہو سکی۔

کاہنہ کے علاقے ہلوکی میں ٹرین کی ٹکر سے 30 سالہ جمشید جاں بحق ہوگیا۔ گرین ٹاؤن کے علاقے باگڑیاں 45 سالہ شخص مردہ حالت میں ملا جس کی شناخت عاقب ولد مقبول کے نام سے ہوئی ، جو بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔

ادھر برکی نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہو ئی،متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ متعلقہ تھانوں کی پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد میتیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button