پاکستانتازہ ترینسپورٹس

چیمپئنز ٹرافی سکیورٹی انتظامات ،12ہزاراہلکارتعینات

محفوظ ماحول میں میچز کا انعقاد یقینی بنائیں گے:عثمان انور، ملازمین ،ہل خانہ کے علاج کیلئے مزید 32 لاکھ 70 ہزار روپے جاری

لا ہو ر (بیوروچیف/سید ظہیر نقوی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے موقع پر پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

آئی جی عثمان انور نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، پرامن اور محفوظ ماحول میں میچز کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوآرڈی نیشن مکمل ہے۔ انہوں نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ میچز کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے جبکہ سیف سٹیز اتھارٹی کیمروں کی مدد سے سٹیڈیمز، ہوٹلز اور ٹیموں کے روٹ کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔

سٹیڈیمز سمیت اردگرد کی بلند عمارات پر پولیس سنائپرز تعینات کیے جائیں۔ ڈولفن سکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں میچز کے دوران مجموعی طور پر 12 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

علاوہ ازیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 32 لاکھ 70 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیے۔

ترجمان نے بتایا کہ اے ایس آئی غلام شبیر عباس، ہیڈ کانسٹیبل فخر عباس اور کانسٹیبل منور حسین کو علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے فی کس دیے گئے، کانسٹیبلز راشد فاروق اور طارق محمود کو مجموعی طور پر6 لاکھ 20 ہزار روپے، سب انسپکٹر رئیس شہزاد اور کانسٹیبل عبیداللہ کو اڑھائی لاکھ روپے فی کس،

سب انسپکٹرز محمد عمران، محمد اشرف، ریٹائرڈ اے ایس آئی مسعود خان اور ڈرائیور کانسٹیبل محمد رمضان کو علاج کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس، ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد علی، اے ایس آئی امجد علی اور مرحوم اے ایس آئی محمد خالد کی بیوہ کو مجموعی طور پر 2 لاکھ روپے دیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button